پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر اپنے ہی ملک کو بدنام کرنے کے درپے


پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر اپنے ہی ملک کو بدنام کرنے کے درپے ہیں، اپنی ناکامیاں چھپانے کیلئے ملک کے خلاف ہی پروپیگنڈہ شروع کردیا۔

حکومت کی فیڈریشن کے تمام مسائل حل کروانے کی یقین دہانیوں کے باوجود عارف حسن دنیا میں پاکستان کو بدنام کرنے کی تمام تر کوششیں بروئے کار لارہے ہیں۔

حکومتی وزیر فہیمدہ مرزا سے میٹنگ کے باوجود مسائل حل کرنے کی یقین دہانیاں کروانے کے بعد بھی موصوف غلطیوں کو چھپانے کیلئےحکومت سے معاملات حل کرنے کے بجائے پروپیگنڈہ میں مصروف ہوگئے اور فنڈ نہ ملنے اور تیاریاں نہ ہونے کے الزامات لگا کر ایشین اور دولت مشترکہ کھیلوں میں ناکامیاں چھپانے کے لیے توجہ ہٹانے کیلئے مختلف طریقوں سے منفی حربے استعمال کررہے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ حکومت نے عارف حسن کے اس طرح کے اقدامات سے پوری دنیا میں پاکستان کی بدنامی ہورہی ہے۔

فہیمدہ مرزا سے ملاقات کے باوجود حکومت کی طرف سے ملاقات کا پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے جبکہ حکومت نے منفی پروپیگنڈے کا نوٹس لیتے ہوئے حکومت نے بھی آئندہ چند روز میں میٹنگ بلا کر بڑے فیصلے کرنے کا عندیہ دے دیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ عارف حسن کے پروپیگنڈے سے جو ملک کی بدنامی ہوئی اس کا انہیں ضرور جواب دینا ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ عارف حسن ایشین اور دولت مشترکہ کھیلوں میں ناکامی کے چھپانے کے لیے ایسے پروپیگنڈہ کررہے ہیں جس پر اجلاس بھی بلا لیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کھیلوں کے فروغ کیلئے تنظیم نو کے لیے بھرپور کوششیں کررہی ہے۔


متعلقہ خبریں