اسلام آباد:خاتون ڈرائیور نے گاڑی ہوٹل میں گھسا دی


اسلام آباد: خاتون ڈرائیور نے گاڑی آئی ایٹ کے مقامی ہوٹل کے اندر گھسا دی ہے۔

خاتون ڈرائیور گاڑی پارک کرتے ہوئے اس پر قابو نہیں رکھ سکیں اور اسے سیڑھیوں پر ڈال دی جس کے بعد گاڑی ہوٹل کے داخلی علاقے سے ٹکرا کر رکی۔

خوش قسمتی سے آس پاس لوگ نہ  ہونے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

حادثے کے فورا بعد مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون مقامی ڈاکٹر ہے اور اس سے غلطی سے یہ عمل سرزد ہوا ہے۔

خاتون نے ہوٹل انتظامیہ سے معذرت کی جس کے بعد پولیس میں موجودگی معاملہ ختم کردیا گیا۔


متعلقہ خبریں