سکرنڈ: نیشنل ہائی وے پر آئل ٹینکر الٹ گیا



سکرنڈ: نیشنل ہائی وے پر اڈا پنچموڑوکے قریب ایک پیدل شخص کو بچاتے ہوئے آئل ٹینکر الٹ گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق سندھ کے ضلع شہید بے نظیرآباد کے قریب آئل ٹینکر کو حادثہ پیش آیا ہے تاہم اس کے نیتجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

آئل ٹینکر سے پیٹرول مسلسل گرتا رہا۔ مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر قریبی دکانوں کو بند کرا دیا اور لوگوں کو جمع ہونے سے روک دیا۔

کسی بھی حادثے سے بچنے کے لیے ٹریفک کو بھی متبادل راستے پر ڈال دیا گیا ہے جبکہ اوپر سے گزرنے والی بجلی کی لائنوں کی بجلی معطل کردی گئی ہے۔

اسٹنٹنٹ کمشنرسعید آباد، موٹروے  اور مقامی پولیس مقامی رضاکاروں کی مدد سے جگہ کو گرمائش سے بچانے کے لیے وقفے وقفے سے پانی کا چھڑکاؤ کررہے ہیں اور متعلقہ اداروں کو واقعہ کے حوالے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

واضح رہے 25 جون 2017 کو بہاولپور کے علاقے احمدپورشرقیہ میں ٹینکرالٹنے کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد اس کے گرد جمع ہوگئی تھی، موقع پر آگ لگنے کے نیتجے میں 219 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے تھے اور 34 بری طرح زخمی ہوگئے تھے۔


متعلقہ خبریں