طالب علم کے ہاتھوں خاتون پرنسپل قتل

طالب علم کے ہاتھوں خاتون پرنسپل قتل

فوٹو: ملزمرضوان


لاہور: لاہور کے ایک علاقے سندر مراکہ میں نہم کلاس کے طالب علم نے ٹیچر اور اسکول پرنسپل کو چھریوں کے وار سے قتل کردیا ہے۔

رضوان نامی طالب علم کے اسکول ٹیچر فوزیہ سے مراسم تھے۔ پرنسپل شگفتہ نے طالب علم کو روکنے کی کوشش کی اور ملزم کے والدین سے شکایت کی۔

گھر والوں سے شکایت کرنے پر ملزم نے اسکول کی پرنسپل اور استانی کو چھریوں کے وار سے زخمی کردیا۔ دونوں زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا لیکن شگفتہ جاں بر نہیں ہوسکیں۔

چھریوں کے وار سے زخمی ہونے والی  ٹیچر فوزیہ شدید زخمی ہیں اور جناح اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

علاقہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔


متعلقہ خبریں