پی ایس ایل: اگلا مرحلہ 9 مارچ سے شروع ہوگا

پی ایس ایل فور، کنگز اور یونائیٹڈ آج مدمقابل ہوں گی

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پاکستان سپرلیگ4 کا اگلا مرحلہ 9 مارچ سے کراچی اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔

کراچی میں فائنل سمیت 8 میچ کھیلے جائیں گے،  پہلا ٹاکرا لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ہوگا۔

پوائنٹس ٹیبل پر کوئٹہ، پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ بالترتیب پہلے، دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔

گلیڈی ایٹرز نے 9 میچ کھیل کر 14 پوائنٹس حاصل کیے ہیں اور ایک بار پھر پہلے نمبر پر آگئی ہے۔ پشاور زلمی 9 میچ کھیل کر12 پوائنٹس حاصل کیے ہیں اور اب تک پی ایس ایل4 میں دوسرے نمبر پر ہے۔ یو نائیٹڈ نے9 میچ کھیل 8 پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: زلمی نے دلچسپ مقابلے کے بعد قلندرز کو شکست دے دی

کوئٹہ نے اسلام آباد کو 43 رنز سے شکست دے دی

کراچی کنگز نے 8 میچ کھیل 8 پوائنٹ حاصل کیے ہیں۔ لاہور قلندرز نے 8 میچ کھیل کر6 اور ملتان سلطانز نے9 میچ کھیل کر4 پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔

کراچی میں 10 مارچ کو پہلا میچ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دوسرا میچ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان شیڈول ہے۔ ذرائع سے خبر ملی ہے کہ 10مارچ کے ایک ٹکٹ پر شائقین 2 میچز دیکھ سکیں گے۔

11 مارچ کو پہلا میچ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کا ہو گا اور دوسرا میچ کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا۔

13 مارچ کوالیفائر میچ ہو گا، 14اور 15 مارچ کو الیمینیٹرز میچ ہوں گے جب کہ  پی ایس ایل4 کا فائنل 17 مارچ کو کراچی میں کھیل جائے گا۔

کراچی میں پی ایس ایل4 کیلئے سیکیورٹی کے بھی سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔ مجموعی طورپر13 ہزار1 ایک سوبارہ پولیس افسران و اہلکارسیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔

کراچی ایسٹ میں 7720، ساؤتھ میں 2260 پولیس افسران اورجوان تعینات ہوں گے۔ ایس ایس یو کے 565، ٹریفک کے1780 اوراسپیشل برانچ کے788 جوان ڈیوٹی دیں گے۔

کمانڈ اینڈ کنٹرول روم بھی بنایا گیا ہے جس کے ساتھ 80 سےزائد ہائی ریزولوشن کیمرے منسلک کیے گئے ہیں۔ کنٹرول روم سے منسلک کیمرے اندھیرے میں رکارڈنگ کی صلاحیت رکھتے ہیں۔


تازہ ترین

پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچز پوائنٹس
کراچی کنگز 5 6
پشاور زلمی 5 6
اسلام آباد یونائیٹڈ 4 6
لاہور قلندرز 4 6
ملتان سلطانز 4 2
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 2