پی ایس ایل2019: کراچی پولیس نے ٹریفک پلان مرتب کرلیا


کراچی: پاکستان سپرلیگ4 کیلئے کراچی کی ٹریفک پولیس نے شہریوں کی سہولت کیلئے پلان مرتب کرلیا ہے۔

ڈی آئی جی ٹریفک پولیس جاوہد مہر نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پلان میں کوشش کی گئی ہے کہ شائقین کوکم سے کم تکلیف کاسامنا ہو۔

جاوید مہر کا کہنا تھا کہ شہریوں کواچھے انداز میں اسٹیڈیم تک پہنچایاجائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسٹیڈیم میں پانچ پارکنگ ایریابنائے گے ہیں، چار یونیورسٹی روڈ پراور ایک ڈالمیاروڈ پرہوگا۔

ڈی آئی جی ٹریفک پولیس کا کہنا تھا کہ میچ دیکھنے والوں کوپارکنگ سے شٹل سروس کے ذریعے اسٹیڈیم تک پہنچایاجائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ میچ دیکھنے والے شائقین کے لیے ٹکٹ اور اصل شناختی کارڈ رکھنا لازم ہوگا۔

جاوید مہر نے بتایا کہ میچ کے دوران کچھ شاراع بند ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کارساز سے حسن اسکوائرتک، ملینم سے آغاخان گیٹ نمر 3 تک بند ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسٹیڈیم کے عقب والی سڑکیں بھی ہوں گی۔ عقب کے رہاشی اصل شناختی کارڈ دکھا کررہاشی علاقے میں جاسکیں گے۔

ڈی آئی جی نے بتایا کہ اسپتال جانے والے افراد نیوٹاؤن کٹ سے آغاخان اور لیاقت نیشنل جاسکیں گے۔ شارع فیصل اور راشد منہاس روڈ مکمل طورپربحال رہے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ڈالمیا اور کارساز جانے والی ٹریفک متبادل راستہ اختیار کرسکتے ہیں۔ ہیوی ٹریفک کو لیاقت آباد، جیل چورنگی سے ہی موڑ دیاجائے گا۔

پی ایس ایل 2019 کیلئے ترتیب دیے گئے پلان کے مطابق ایکسپو، حکیم سعید، جامعہ اردو، اتوار بازار اور ڈالمیا روڈ پرپارکنگ ایریاز ہوں گے۔ یونیورسٹی کے پارکنگ گرائونڈ میں شٹل سروس ہوگی۔

یاد رہے کہ پاکستان سپرلیگ4 کےآخری 8 میچز پاکستان کے شہر لاہور اور کراچی میں ہوں گے۔ پاکستان میں میچز کا سلسلہ 7 مارچ سے شروع ہوگا۔

کراچی میں پی ایس ایل فائنل سمیت پانچ مقابلے ہوں گے۔ لاہور میں تین میچز کھیلے جائیں گے۔


تازہ ترین

پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچز پوائنٹس
کراچی کنگز 5 6
پشاور زلمی 5 6
اسلام آباد یونائیٹڈ 4 6
لاہور قلندرز 4 6
ملتان سلطانز 4 2
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 2