بھارتی فوج کا سرچ آپریشن، دو کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری، 5 کشمیری شہید

فوٹو: فائل


بھارتی فوجیوں نے سرچ آپریشن کے دوران دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کشمیری عوام نوجوانوں کی شہادت پر احتجاج کرنے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے اور بھارتی فوج کے خلاف زبردست مظاہرے کرنے لگے۔

اس دوران بھارتی فوجیوں اور مظاہرین کے درمیان سخت جھڑپیں ہوئیں جس پر بھارتی فوجیوں کی طرف سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے شلینگ اور ہوائی فائرنگ کی گئی ۔

اس کے بعد بھارتی فورسز کی طرف سے علاقے میں کرفیو نافذ کر دیا گیا اور انٹرنیٹ کی سروس بھی معطل کر دی گئی۔
بعد ازاں سرینگر، لال چوک اور قریبی علاقوں کے تاجروں نے جموں و کشمیر اور بھارت کی مختلف ریاستوں میں کشمیری عوام پرحملوں کے خلاف مظاہرے کیے گئے۔


متعلقہ خبریں