اسلام آباد: پاکستانی ماڈل و اداکارہ ایمان علی کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے، اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ساتھی فنکاروں کے ہمراہ کل رات ڈھولکی کی تقریب کے حوالے سے تصاویر شیئر کی دی ہیں۔
شادی کی تقریب میں اداکار فیروز خان، احسن خان، عروہ حسین، شہزادرضا، فرحان سعید اور سونیا حسین سمیت بہت سے دیگرلوگوں نے شرکت کی۔
View this post on Instagram
واضح رہے گزشتہ ماہ ڈیزائنر ایج ایس وائے نے سوشل میڈیا کے پیلٹ فارم انسٹا گرام سے ایمان علی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ایمان علی کی شادی ہو رہی ہے اور وہ اس وقت ان کی ڈھولکی میں موجود ہیں اور ڈانس پریکٹس جاری ہے۔
بعد ازاں 38 سالہ اداکارہ ایمان علی نے شادی کی تصدیق کرتے ہوئے شوہر بابر بھٹی کے ہمراہ اپنی ایک تصویر انسٹا گرام پر شیئر کی ہے۔
ایمان علی نے اپنی شادی کی تاریخ ظاہرنہیں کی۔ ایمان علی معروف اداکار عابد علی کی بیٹی ہیں اور ایک عرصے سے فیشن انڈسٹری میں ماڈل کے طور پر کام کررہی ہیں۔
انہوں نے اپنی اداکاری کا آغاز شعیب منصور کی 2007 کی فلم ’خدا کے لیے‘ سے کیا۔ اُنہوں نے شعیب منصور کی دوسری فلم بول میں بھی کام کیا جو 2011 میں منظر عام پر آئی۔ دونوں فلموں میں ادکارہ کی کارکردگی کو بہت سراہا گیا اور انہوں نے کئی ایوارڈ بھی اپنے نام کئے۔