شیخوپورہ میں خاتون استادپرتشددکرنے والا شخص گرفتار

فائل:فوٹو


شیخوپورہ: نجی اسکول میں خاتون استاد کو تشددکا نشانہ بنانے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

وزیراعلی پنجاب کے ترجمان ڈاکٹر شہبازگل نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ صغیر اسد نامی یہ شخص پرائیویٹ سکول کا مالک ہے پولیس نے اسے گرفتار کر لیا ہے. تحریک اسلام نامی پارٹی کا صدر ہے۔

گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پرایک شخص نے صغیر اسد کی جانب سے مبینہ طورپرجنسی مقاصد کے لیے خاتون پرتشدد کی ویڈیو شئیرکی تھی جس میں وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری اور وزیراعلی پنجاب کے ترجمان کو ٹیگ کیا تھا۔

اس پر ڈاکٹر شہبازگل نے جواب دیتے ہوئے لکھا تھا کہ اس کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو،ہم اس پر سخت ایکشن لیں گے۔

واضح رہے کہ پنجاب بھرکے مختلف مسائل کے حوالے سے لوگ سوشل میڈیا پرڈاکٹر شہبازگل کوآگاہ کرتے رہتے ہیں، وہ سوشل میڈیا پر انتہائی سرگرم رہنے کے باعث اکثر لوگوں کو جواب بھی دیتے ہیں اور کسی بھی مسئلے کے حوالے سے حکومت کی جانب سے پیشرفت سے بھی باخبررکھتے ہیں۔

 

 


متعلقہ خبریں