دہلی کے ہوٹل میں آگ لگنے سے ہلاکتوں کی تعداد 17ہوگئی

February 12, 2019

فوٹو: فائل

نئی دہلی: بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے ایک ہوٹل میں اچانک آگ لگنے سے ہلاکتوں کی تعداد 17 ہوگئی ہے۔

بھارت کی خبررساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق وسطی دہلی میں قائم ہوٹل ارپت میں اچانک آگ لگ گئی جس کو بجھانے کے لیے 20 فائرٹینڈرز نے آپریشن میں حصہ لیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ لگنے کے دوران جان بچانے کے لیے خواتین اور بچوں نے عمارت سے چھلاگ لگا دی جس میں متعدد افراد جاں بحق ہو گئے۔ آگ صبح چار بجے عمارت کے آخری حصے میں لگی تھی۔

پولیس کے مطابق آگ لگنے کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے تاہم واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق فائر فائٹرز نے چار گھنٹے بعد آگ پر قابو پالیا تھا تاہم کولنگ کا عمل جاری رہا جب کہ ریسکیو اداروں نے بڑی تعاد میں ہوٹل میں  پھنسے افراد کو بحفاظت باہر نکالا۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز