لاہور: فلاحی اداروں کے چندہ باکسز بھی چوری ہونے لگے


لاہور: گاڑیوں کے سائیڈ مرر، گٹروں کے ڈھکنوں کے بعد فلاحی اداروں کے چندہ باکسز بھی چوری ہونے لگے۔

لاہور پولیس نے مختلف اسپتالوں سے خیراتی و ڈونیشن باکسز چرانے والی خاتون چور کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے بتایا کہ خاتون کے قبضہ سے خیراتی کیش سے بھرے چندہ باکسز برآمد کیے گئے ہیں، ملزمہ رابعہ شہر کے مختلف اسپتالوں میں تیمارداری کے بہانے جا کر وارداتیں کرتی تھی۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمہ جناح اسپتال، شوکت خانم، گنگا رام میں بھی وارداتیں کر چکی ہے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ خاتون کا مرد ساتھی موقع سے فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔


متعلقہ خبریں