جنرل قمر جاوید باجوہ کی جرمن سفیر سے ملاقات

February 11, 2019
جنرل قمر جاوید باجوہ کی جرمن سفیر سے ملاقات

جنرل قمر جاوید باجوہ کی جرمن سفیر سے ملاقات،فائل فوٹو ہم نیوز

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جرمن سفیر مارٹر کوبلر سے ملاقات ہوئی ہے۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف اور جرمن سفیر کے درمیان باہمی امور اور علاقائی امن پر بات چیت کی گئی۔

جرمن سفیر نے پاکستان میں امن  وامان کی بہتر صورت حال کو سراہا۔

واضح رہے اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سربراہ کمانڈر ان چیف اسلامی فوجی اتحاد جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی تھی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اسلامی فوجی اتحاد کے وفد نے بھی سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی اور عالمی سیکیورٹی کی صورتحال پر غورکیا گیا تھا۔ آرمی چیف نے علاقائی امن و سلامتی کے لیے اسلامی فوجی اتحاد کی کوششوں کی تعریف کی۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز