سپریم کورٹ مرغی چوری میں ضمانت کا کیس کل سنے گی

سپریم کورٹ: اسحاق ڈار کے اثاثے منجمد کرنے اور اشتہاری قرار دینے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

فوٹو: فائل


اسلام آباد: مرغی چوری کے الزام میں گزشتہ ایک سال سے اڈیالہ جیل میں قید محمد زاہد کی ضمانت کے معاملے پر سپریم کورٹ نے کیس 12 فروری یعنی کل سماعت کے لیے مقررکردیاہے۔

جسٹس مشیرعالم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔ دو رکنی بینچ میں جسٹس قاضی فائزعیسی بھی شامل ہیں۔ ملزم نے ضمانت کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا تھا۔

محمد زاہد پر  مالک سجاد نامی شخص نے 15 مرغیاں چرانے کا الزام لگایا تھا۔ ملزم پر ایف آئی آر ہونے پراسے پولیس نے گرفتار کرلیا تھا۔ پولیس نے 380/457 (پی پی سی 1860) کے تحت ایف آئی آر درج کی تھی جو قابل ضمانت جرم ہے۔

ملزم نے گرفتاری کے بعد ضمانت کی درخواست جمع کرائی جسے مجسٹریٹ کے بعد ڈسٹرکٹ کورٹ نے بھی مسترد کردیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کی تھی۔


متعلقہ خبریں