افضل گورو کا چھٹا یوم شہادت، مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال

حریت رہنما محمد افضل گورو کاچھٹا یوم شہادت، مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال |humnews.pk

فائل فوٹو


سرینگر: حریت رہنما محمد افضل گورو کے چھٹے یوم شہادت پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کی جا رہی ہے۔ تعلیمی ادارے اور کاروباری مراکز بند ہیں اور سڑکوں پر ٹریفک بھی معطل ہے۔

حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ کشمیر آج افضل گرو کی چھٹی برسی پر اُن کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انصاف کے تقاضوں کو بلائے طاق رکھتے ہوئے تہاڑ جیل میں اُن کو پھانسی دی گئی تھی۔


حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے اپنے ویڈیو پیغام میں بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ تہاڑ جیل کے احاطے میں دفن شہید افضل گورو اور مقبول بٹ کی میتیں دی جائیں۔

مشال ملک نے بھی افضل گورو کی شہادت کو عدالتی قتل قرار دیتے ہوئے  کہا کہ بھارت تشدد سے کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کو دبا نہیں سکتا۔ بھارت نے افضل گرو کے عدالتی قتل سے ان کی زندگی کا چراغ تو گُل کردیا، مگر کشمیر میں آزادی کی شمع  پوری آب و تاب سے  آج بھی روشن ہے۔

انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ہندوستان کی سپریم کورٹ نے جوڈیشل مرڈر کیا، میں ایک پیغام دینا چاہتی ہوں چاہے ہندوستان ہمیں پیلٹ سے، شوٹر سے شہید کرے، چاہے ہںدوستان ہمیں پھانسی پر لٹکا دے، ہمیں لاشیں بھی نہ دے، لیکن ہندوستان اس تحریک کو دفنا نہیں سکتا۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp