اسلام آباد: پاکستان نے افغان صدر اشرف غنی کی پاکستان کے معاملات میں مداخلت کو مسترد کردیا ہے۔
وزیرِخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے جوابی ٹوئٹ میں میں کہا کہ اس قسم کے بیانات ملکی معاملات میں کھلی مداخلت ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغان قیادت غیر ذمہ دارانہ بیانات کے بجائے اپنے مسائل پر توجہ دے ۔
We reject the tweet by President Ashraf Ghani. Such irresponsible statements are only gross interference. Afghan leadership needs to focus on long-standing serious grievances of the Afghan people.
— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) February 7, 2019
انہوں نے مشورہ دیا کہ افغانستان کی حکومت کو پہلے اپنے لوگوں کی شکایات کا ازالہ کرنا چاہیے۔
تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ اشرف غنی کی پاکستان مخالف بیان بازی کوئی نئی بات نہیں، پڑوسی ملک کی قیادت بھارت کے ہاتھوں میں کھیل رہی ہے ۔
تجزیہ کاروں کی رائے میں افغانستان امن مذاکرات میں شامل نہ کرنے کا غصہ پاکستان پر نکال رہا ہے ۔
پاک افغان تعلقات پر تجزیہ کار کہتے ہیں کہ افغانستان ہر مشکل وقت میں ساتھ دینے والے اپنے پڑوسی ملک پر الزامات کے بجائے حقیقت کو سمجھے ۔
افغانستان برسوں سے مشکلات کا شکار ہے۔ یہ سرزمین دہائیوں سے امن کے لیے ترس رہی ہے۔
افغان قیادت نے ان مسائل کے حل کے بجائے پاکستان پر بے بنیاد الزام لگانے کا وطیرہ بنایا ہوا ہے ۔
افغان صدر نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں جاری احتجاج کی حمایت میں ٹوئٹ کیا تھا۔
