لاہورمیں پتنگ بازی سے 2افرادزخمی،وزیراعلی کا نوٹس

پتنگ بازی

لاہور: پنجاب بھر میں پتنگ بازی پر پابندی کے باوجود لاہورمیں پتنگ بازی کا سلسلہ جاری ہے۔

ہم نیوز کے مطابق فیکٹری ایریا والٹن روڈ پر پینتیس سالہ موٹرسائیکل سوار ماجد گلے پرڈورپھیرنے سےزخمی ہوا ، اسی طرح ڈورپھیرنے سے ایک اور شخص بھی زخمی ہوا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کی سرزنش کی ۔ وزیراعلی کے نوٹس کے بعد پولیس نے پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاون کیا جس کے دوران چھ پتنگ بازون کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے اقبال ٹاون، ملت پارک اور کوٹ لکھپت میں کارروائیاں کرتے ہوئے ملزماں عتیق،عبدالرحمان، رحیم، فاروق، حمید اللہ اور ناظم سے بڑی تعداد میں پتنگیں اور ڈورکی چرخیاں برآمد کیں۔

پولیس نے ۔تمام ملزمان کے خلاف کائیٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پنجاب بھر میں انسانی جانوں کے ضیاع کو مدنظر رکھتے ہوئے 2007 کے بعد بسنت کے تہوار پرپابندی عائد کردی گئی تھی۔

گزشتہ سال دسمبرمیں پنجاب حکومت کی جانب سے بسنت کا تہوار بحال کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم مختلف حلقوں کی جانب سے تنقید کے بعد حکومت نے اس معاملے پراپنا فیصلہ واپس لے لیا تھا۔


متعلقہ خبریں