حکومت کا تحائف اور انٹرٹینمنٹ کی مد میں کروڑوں کا بجٹ ختم کرنے کاحکم


 

وفاق نے تمام صوبائی حکومتوں کو بجٹ میں تحائف کی مدد کروڑوں روپے کے اخراجات پر پابندی عائد کردی. تمام صوبائی حکومتوں کو انٹرٹینمینٹ اور تحائف کی مد میں فنڈز سرنڈر کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے۔سرکاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی صوبائی حکومت اب تحائف اور انٹرٹینمینٹ کی مد میں بجٹ مختص نہیں کرے گی۔پنجاب میں گورنر اور وزیر اعلی کے ہیڈ اکاونٹس میں کروڑوں روپے کا بجٹ تحائف اور انٹرٹینمینٹ کی مدمیں  رکھا گیا تھا۔مذکورہ فنڈز وزرائے  اعلی اپنی صوابدید پر استعمال کرتے اور شہریوں کو تحائف دیتے تھے ۔


معاونت
متعلقہ خبریں