کراچی پولیس کی کارروائی، تین ملزم گرفتار

شہر قائد میں 3 گھنٹے کے دوران فائرنگ کے 9 واقعات

شہر قائد کراچی کے علاقے فیروز آباد میں پولیس مقابلے کے دوران تین ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔

ایس ایس پی غلام اظفر کے مطابق کراچی کے علاقے فیروزآباد طارق روڈ کمرشل ایریا میں ملزمان دکان سے لوٹ مار کررہے تھے ون فائیو کی اطلاع پر فیروز آباد پولیس نے بروقت کارروائی کی اور ملزمان کے قبضے سے تین پستول اور موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں دو ملزمان زخمی ہو گئے ۔

گزشتہ ماہ پولیس کی جانب سے کراچی کے مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلے اور کارروائیوں کے دوران ایک ڈاکو مارا گیا جب کہ پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

سچل کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم مارا گیا جب کہ اس کا ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ ہلاک ملزم سے لوٹا گیا سامان اور اسلحہ برآمد ہوا۔

پولیس کے مطابق ہلاک ملزم ڈکیتی کی متعد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔ مقابلے کے دوران فرار ہونے والے ملزم کی تلاش جاری ہے۔

گلبرگ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ جن میں دو ڈکیت اور موٹرسائیکل لفٹر شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان بھی برآمد ہوا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔


متعلقہ خبریں