حب ڈیم میں پانی کا ذخیرہ ختم ہونے کے قریب

فوٹو: فائل


کراچی: حب ڈیم میں پانی کا ذخیرہ ختم ہونے کے قریب ہے، ڈیم میں پانی کا ذخیرہ صرف ایک فٹ ہی رہ گیا۔

پروجیکٹ ڈائریکٹر حب ڈیم سہیل خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ خشک سالی اور بارشوں کے نہ ہونے کی وجہ سے حب ڈیم میں پانی کا ذخیرہ ختم ہوگیا ہے اور اب صرف ایک فٹ پانی ہی ڈیم میں موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیم سے فی الحال حب اور گڈانی کو جنریٹرز سے پانی پمپ کر کے لسبیلہ کینال کو پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔

سہیل خان نے مزید کہا کہ حب ڈیم 24 ہزار ایکڑ سے زائد رقبے پر محیط ہے۔ جہاں سے پمپنگ اسٹیشنز کے ذریعے کراچی کو پانی فراہم کیا جاتا ہے۔

گزشتہ برس بھی حب ڈیم میں ایسی ہی صورتحال پیدا ہوئی تھی جب حب ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول تک پہنچ گئی تھی۔


متعلقہ خبریں