مستونگ: پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ مستونگ کے قریب گر کر تباہ ہو گیا جب کہ حادثے میں پائلٹ شہید ہو گیا۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کا طیارہ ایف سیون پی جی معمول کی آپریشنل تربیتی مشن پر تھا کہ اچانک مستونگ کے قریب کھڈ کوچہ میں گر کر تباہ ہو گیا۔
طیارہ حادثے کی تحقیقات کے لیے ائر ہیڈ کوارٹر کی جانب سے بورڈ آف انکوائری بھی تشکیل دے دی گئی ہے جو حادثے کی وجوہات کو جاننے کے لیے تحقیقات کرے گا۔
تربیتی مشن پر موجود طیارے میں ایک پائٹ موجود تھا جو حادثے میں شہید ہو گیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے حادثے پر پہنچ گئیں۔ ڈپٹی کمشنر مستونگ ممتاز کھیتران کے مطابق کھڈ کوچہ کےعلاقے سے ایک پیرا شوٹ بھی ملا ہے۔