کراچی: تہرے قتل کی گتھی سلجھ گئی، تین ملزمان گرفتار


کراچی: شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں دو سگے بھائیوں سمیت تین افراد کے قتل کی واردات کا معمہ حل ہو گیا ہے۔

جمعہ کے دن تہرے قتل کی گتھی سلجھاتے ہوئے کراچی پولیس نے مرکزی ملزم سمیت تین افراد کو گرفتار کرکے ان سے  واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے۔

ہم نیوز کو موصول اطلاعات کے مطابق تینوں افراد کو نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد آہوں اور سسکیوں کے ساتھ مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

دونوں بھائیوں اور ان کے دوست کی نماز جناہ میں رشتہ داروں اور دوست احباب سمیت بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق قتل کے مقام سے پولیس کو 30 بور پستول کے 11 خول ملے تھے۔ ورثا کے بیان بھی ریکارڈ کر لیے گئے ہیں۔

مقتول امتیاز اور عدنان کے والد کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے مقتول ندیم کو چار پانچ سال سے جانتے تھے۔

دکھی والد کا کہنا تھا ان کی اولاد کے چلے جانے سے گھر بکھر گیا ہے۔ کچھ معلوم نہیں کہ کس کے خلاف مقدمہ درج کراؤں۔

ندیم کے بھائی نے بتایا کہ مقتول پراپرٹی کام کرتا تھا، اسے ٹی وی کے ذریعے واقعہ کی اطلاع ملی۔


متعلقہ خبریں