پاکستان اسٹاک ایکسچینج، 100 انڈیکس میں201 پوائنٹس کا اضافہ

اسٹاک ایکسچینج (stock exchange)

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان رہا۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 201 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور 100 انڈیکس 39 ہزار 614 پوائنٹس پر بند ہوا۔

فوٹو: ہم نیوز

منگل کو کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت ہوا تاہم ابتدائی دو گھنٹے تک کاروبار میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا۔ ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 109 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جب کہ مارکیٹ میں 49 پوائنٹس کی کمی بھی ہوئی۔

فوٹو: ہم نیوز

اسٹاک مارکیٹ میں ابتدائی دو گھنٹے کے بعد مارکیٹ میں مثبت رجحان رہا اور کاروبار کے اختتام تک مارکیٹ مثبت زون میں ہی ٹریڈ کرتی رہی۔

کاروبار کے دوران 89,026,090 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 6,100,489,012 پاکستانی روپے رہی۔

گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان رہا جب کہ کے ایس ای 100 انڈیکس میں 363 پوانٹس کا اضافہ ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں