ملک کی حالت بدلنے کے لیے کوشاں ہیں،وزیراعظم

کورونا وبا کیخلاف سارک ممالک کا مشترکہ تعاون ناگزیر ہے، وزیراعظم

فوٹو: فائل


اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نےکہا ہےکہ حکومت ملک کی حالت بدلنے کے لیے بنیادی ڈھانچے میں اصلاحات پرعمل پیرا ہے۔ اس مشکل مرحلے کے بعد ایک اچھا دور شروع ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان سے وزارت اطلاعات و نشریات کےمختلف محکموں کے سربراہان سے ملاقات کی۔ جس میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری، وزیراعظم کے معاونین خصوصی افتخار درانی اور یوسف بیگ مرزا بھی موجود تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم  نے کہا کہ ہماری کوششوں کا مقصد ذاتی مفادات نہیں بلکہ ملک اور عوام کی بہتری کے لیے کام کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزارت اطلاعات اصلاحاتی ایجنڈے اور اس کے مقاصد اجاگر کرنے میں کردار ادا کرے اور حکومتی پالیسیوں سے متعلق میڈیا کے ذریعے عوام کو باخبر رکھے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مضبوط، متحرک اور ذمہ دار میڈیا عوام کو باخبر رکھنے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے، ذرائع ابلاغ عامہ سے متعلق حکومتی پالیسیوں پر من گھڑت پروپیگنڈے کے محرکات سے آگاہ ہیں، میڈیا کے ساتھ مل کر مذموم ایجنڈے کو بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے۔

عمران خان نے کہا کہ مہذب معاشرہ من گھڑت خبروں کی تشہیر کی اجازت نہیں دیتا، بے بنیاد خبروں کی اشاعت کی حوصلہ شکنی کے مشترکہ مشن میں میڈیا سے روابط مضبوط کریں گے۔


متعلقہ خبریں