سینٹرل پیرس میں دھماکہ، متعدد افراد زخمی، ہلاکتوں کا خدشہ


پیرس: فرانس کے دارالحکومت سینٹرل پیرس کے علاقے میں زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق  دھماکہ بیکری میں گیس لیک ہونے کے باعث ہوا۔ واقعے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز کو جائے حادثہ پر روانہ کر دیا گیا ہے۔

پیرس پولیس کے مطابق حادثے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ حادثے میں جانی نقصان کا بھی خدشہ ہے۔

سیکیورٹی فورسز سے سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے، دھماکے کی اصل وجوہات کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں