آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا ماڑی پیٹرولیم کے ہیڈ آفس کا دورہ

فائل: فوٹو


آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے ماڑی پیٹرولیم کمپنی لمٹیڈ کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا اور کمپنی کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ لی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف کو دورے کے دوران ماڑی پیٹرولیم کی کارکردگی اور مییجنمنٹ سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے قومی معشیت میں ماڑی پیٹرولیم کے کردار کی تعریف کی اور تعلیم و صحت کے شعبے میں کمپنی کے کردار کو سراہا۔

ماڑی پیٹرولیم ملک کی گیس فراہم کرنے والی دوسری بڑی کمپنی ہے جو روزانہ ایک لاکھ بیرل تیل پیدا کرتی ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ جب دورے کیلئے کمپنی کے ہیڈ آفس پہنچے تو ان کا استقبال ایم ڈی ماڑی پیٹرولیم لیفٹینٹ جنرل ریٹائرڈ اشفاق ندیم نے کیا۔


متعلقہ خبریں