پی اے سی اجلاس، شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری


اسلام آباد: قائم مقام اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے چیئر مین اور قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے ہیں۔

اس ضمن میں قومی اسمبلی سیکرٹر یٹ  کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر 28 ،31 دسمبر 2018 اور یکم جنوری 2019 کے لیے پی اے سی کے اجلاس کے لیے جاری کیے گئے ہیں۔

پروڈکشن آرڈر قومی اسمبلی میں کارروائی اور طریقہ کار کے قواعد 2007 کے قاعدہ 108 کو قاعدہ 29 کے ساتھ مل کر پڑھتے ہوئے اختیارات کے تحت جاری کیے گئے ہیں ۔

خیال رہے شہباز شریف آشیانہ ہاؤسنگ اسیکنڈل اور صاف پانی کیس سمیت اربوں روپے کے مبینہ گھپلوں کے الزامات کی بنیاد پر نیب کی تحویل میں ہیں ۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے اس سے قبل بھی شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈرز جاری کیے جاچکے ہیں۔


وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے حکومت کی جانب سے شہباز شریف کو پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیئرمین بنانے کے خلاف سپریم کورٹ میں جانے کا عندیہ دے دیا ہے۔

شیخ رشید احمد نے لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پی اے سی کی چیئرمین شپ پر میرے تحفظات ہیں اور میں اس معاملے پر سپریم کورٹ جانے کا سوچ رہا ہوں۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا افتتاحی اجلاس کل ہوگا جو یکم جنوری تک جاری رہے گا۔


متعلقہ خبریں