پاکستانی فلم انڈسٹری مشکل دور سے گزرر ہی ہے، ریما خان

فائل فوٹو


کراچی: پاکستانی فلم اسٹار ریما خان نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کے حوالے سے میری سوچ مثبت ہے اور ہماری فلم انڈسٹری مزید بہتر اور ترقی کی راہوں پر گامزن ہوسکتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان انڈسٹری مشکل دور سے گزرر ہی ہے لیکن مسقبل سے اچھی امیدیں وابستہ رکھنی چائیے۔

کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آرٹسٹ پبلک پراپرٹی ہوتا ہے جو آپ کو عام سے خاص بناتا ہے اس کا آپ پر حق ہوتا ہےاور پاکستان سے باہر رہ کر میرے اوپر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ میں پاک سرزمین کے نام کو مزید سنواروں ۔

انہوں نے کہا کہ آج مجھے یہ جو بھی نام اور مقام ملا ہے سب پاکستان کی وجہ سے ہے، جنہوں نے مجھ پر جب کبھی بھی تنقید کی میں نے اس کو دل پر طاری نہیں کیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ رویوں میں تبدیلی لاکر ہی ہم بہتری کی جانب بڑھ سکتے ہیں ۔

واضح رہے پاکستان میں فلم انڈسٹری گزشتہ کچھ عرصے سے اچھی فلمیں آنے سے زوال پذیر انڈسٹری میں دوبارہ جان آ گئی ہے۔ نئے فلم ڈائریکٹرز اور اداکاروں نے چند سالوں میں کئی ہٹ فلمیں دیں۔

ہمسایہ ملک بھارت کی انڈسٹری کو ٹکر دینے کے لئے مزید محنت کی ضرورت ہے، دیکھا جائے تو پاکستان کے پاس ٹیلنٹ کی کمی نہیں، یہاں کے کئی اداکار اور گلوکار بالی وڈ سمیت دیگر فلم انڈسڑیوں میں اپنے فن کا لوہا منواچکے ہیں۔


متعلقہ خبریں