سونے کی قیمتوں میں 200 روپے فی تولہ کمی

فائل فوٹو۔


کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 67 ہزار800 روپے ہوگئی ہے۔

سندھ صرافہ بازارایسوسی ایشن کے مطابق اضافے کے بعد ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 200 روپے کمی کےبعد 67 ہزار800 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 172 روپے کی کمی سے 58 ہزار 128 روپے پرپہنچ گئی ہے۔

خیال رہے گزشتہ دنوں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی سونے کی فی تولہ قیمت 1450 روپے اضافے سےتاریخ کی بلند ترین سطح 67 ہزار800 روپے تک پہنچ گئی تھی ۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 1239 روپے اضافے کے بعد 58 ہزار 128 روپے ہوگئی تھی۔

یاد رہے رواں برس جہاں ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا وہی سونے کی قیمتوں میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس نے تمام ریکارڈ توڑدیے ہیں۔

گزشتہ برس کی نسبت اس سال سونےکی فی تولہ قیمت میں 14 ہزارسےزائد اضافہ ریکارڈ کیا جاچکا ہے جبکہ دس گرام سونا بھی تاریخ کی بلند ترین سطح پر عبور کر چکا ہے۔


متعلقہ خبریں