موٹروے پولیس نے اسلحے کی بڑی اسمگلنگ ناکام بنا دی

فوٹو: ہم نیوز


اسلام آباد: موٹروے پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

موٹر وے پولیس کے مطابق موٹروے پر ٹھلیاں انٹرچینج کے قریب ہنڈا کار لاوارث حالت میں کھڑی تھی، انسپکٹر فیصل ملک اور اسسٹنٹ پیٹرول آفیسر وقار خان نے دوران پٹرولنگ گاڑی کو مشکوک جان کر گاڑی کی تلاشی لی تو گاڑی میں موجود بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا۔

ترجمان  موٹر وے پولیس کے مطابق بھاری مقدار میں اسلحے کو دہشتگردی میں استعمال کیا جا سکتا تھا۔

ترجمان کے مطابق اسلحہ میں 46 نائن ایم ایم پسٹل، 30 بور کی 30 پسٹل، 12 بور کی 12 رائفل، 223 بور کی 10 رائفل سمیت مختلف اقسام کے 26,700 راوندڈ، 800 میگزینز برآمد ہوئیں۔

موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی کارروائی کے بعد اسلحہ اور گاڑی راولپنڈی پولیس تھانہ صدر بیرونی کے حوالے کر دی ہے، موٹروے پولیس نے کیمروں کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اسلحہ سے لیس گاڑی کو موٹروے پر لاوارث چھورنا بھی مشکوک عمل ہے۔

 


متعلقہ خبریں