بلاول بھٹو کا بے نظیر کی برسی پر انتظامی کمیٹی کا اعلان


کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرادری نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی گیارہویں برسی پر انتظامی کمیٹی کا اعلان کردیا ہے۔

بلاول ہاؤس میڈیا سیل کے مطابق کمیٹی کل 14 اراکان پر مشتمل ہے جس میں سابق وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ، نیئرحسین بخاری،  نثار احمد کھوڑو، سید خورشید شاہ، قمر زمان کائرہ، مخدوم سید احمد محمود، محمد ہمایوں خان، حاجی علی مدد جٹک شامل ہیں۔

اسی طرح چوہدری لطیف اکبر، امجد حسین اظہر ایڈوکیٹ، وقار مہدی، عاجز دھامرا، مکیش کمار چاولہ اور عاجز جھکرانی بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔ اس کا اعلامیہ بھی جاری کیا جاچکا ہے۔

واضح رہے کہ  27 دسمبر2007ء کو راولپنڈی میں خود کش حملے کے نتیجے میں بے نظیر بھٹو جاں بحق ہوگئی تھیں۔

بے نظیر قتل کیس کا مقدمہ راولپنڈی کے تھانہ سٹی پولیس میں درج ہے۔

29 فروری 2008 میں کیس کا ٹرائل شروع ہوا جبکہ 20اگست 2013 کوکیس کا ازسر نو ٹرائل شروع ہوا تھا۔

31 اگست 2017 کے فیصلے میں بے نظیر بھٹو قتل کیس میں عدالت نے پانچوں ملزمان کو بری کردیا تھا جس کو پاکستان پیپلز پارٹی نے چیلنج کیا تھا۔


متعلقہ خبریں