ہاکی ورلڈ کپ میں بھارت کا سفر اختتام پذیر


بھونیشور: ہاکی ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں نیدرلینڈ نے بھارت کو 1-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

بھارتی شہر بھونیشور میں 16 ہزار کے قریب تماشائیوں کے سامنے بھارتی ٹیم کا ٹائٹل حاصل کرنے کا خواب ٹوٹ گیا۔

میچ کے دوران پہلا گول بھارت کی جانب سے 12ویں منٹ میں آکاش دیپ سنگھ نے اسکور کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔

تاہم پہلے کوارٹر کے اختتامی لمحات میں تھیری برنکمین نے گول اسکور کرکے اسکور 1-1 کردیا۔

اگلے دونوں ہاف میں دونوں ٹیموں نے گول کرنے کی بھرپور کوشش کی تاہم کوئی بھی ٹیم کامیاب نہ ہوسکی۔

50ویں منٹ میں منک وین ڈر ویرڈن نے نیدرلینڈ کے لیے ایک اور گول اسکور کیا، میچ کے اختتام تک یہی اسکور لائن برقرار رہی۔

ورلڈ کپ کے دوسرے کوارٹر فائنل میں بیلجیئم نے جرمنی کو 1-2 سے شکست دے دی۔

16 ملکی ٹورنامنٹ میں بھارت میزبان ہونے کے باوجود چھٹے نمبر پر رہا۔

 


متعلقہ خبریں