لیک ویو پارک میں کمپنیوں کی لیز منسوخی پر نظرثانی اپیل دائر

لیک ویو پارک میں کمپنیوں کی لیز منسوخی پر نظرثانی اپیل دائر | urduhumnews.wpengine.com

فائل فوٹو


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے لیک ویو پارک میں تفریحی کمپنیوں کی لیز منسوخی کے فیصلے پر عدالت میں نظر اپیل دائر کری گئی ہے۔

نظرثانی کی اپیل میسر فن اینڈ جوائے کمپنی کی جانب سے چار دسمبر کے فیصلے کے خلاف دائر کی گئی ہے۔ عدالت نے شرائط و ضوابط  پورے نہ کرنے پرمیسر فن اینڈ جوائے کی لیز منسوخی کا حکم دیا تھا۔

درخواست گزار نے نظرثانی اپیل میں مؤقف اپنایا ہے کہ دو سال سی ڈی اے کے ساتھ زمین الاٹمنٹ کا تنازع چلتا رہا اور دو سال کے بعد درخواست گزار کو چھے ایکڑ کی جگہ صرف چار ایکڑ زمین الاٹ کی گئی۔

اپیل میں کہا گیا ہے کہ سی ڈی اے نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ درخواست گزار گیارہ میں سے چار شرائط پوری کر رہا ہے جب کہ سی ڈی اے لیز معاہدے کی خود خلافورزی کر رہا تھا۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد درخواست گزار نے تمام شرائط پوری کر دی تھیں اور بیس لاکھ روپےبھی لیز کرائے کی مد میں ادا کر دیئے ہیں۔

نظرثانی اپیل میں کہا گیا ہے کہ سی ڈی اے کا الزام بے بنیاد ہے جس میں کہا گیا تھا کہ میسر فن اینڈ جوائے کمپنی نے38 دیگر کمپنیوں کو سب لیزز دے رکھی ہیں۔

درخوست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت لیز منسوخی کے حوالے اپنے حکم پر نظرثانی کرے۔


متعلقہ خبریں