ہاکی ورلڈ کپ 2018: آج پول بی کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی

فوٹو: فائل


بھوبنشیور: ہاکی ورلڈ کپ 2018 میں آج پول بی کی ٹیمیں اپنا دوسرا میچ کھیلیں گی۔

بھارتی شہر بھوبنشیور کے کلینگا ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پہلے میچ میں پول بی کی ٹیمیں انگلینڈ اور آسٹریلیا مدمقابل آئیں گی جب کہ دوسرے میچ میں پول بی کی ہی جانب سے آئرلینڈ اور چین کو میدان میں اتارا جائے گا۔

اس سے قبل 30 نومبر کو کھیلے گئے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے آئرلینڈ کو شکست دی تھی جب کہ انگلینڈ اور چین کا مقابلہ دو دو گول سے برابر رہا تھا۔

گزشتہ روز پول اے کی ٹیموں کے مابین کھیلے گئے میچ میں فرانس اور اسپین کا مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا جب کہ دوسرے میچ میں ارجینٹینا نے نیوزی لینڈ کو صفر کے مقابلے میں تین گولز سے شکست دے دی۔

اس سے قبل پول اے کی ٹیموں کے مابین کھیلے جانے والے میچوں میں ارجینٹینا نے اسپین کے خلاف تین کے مقابلے میں چار گول سے فتح حاصل کی تھی، جب کہ دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے فرانس کو دو کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی تھی۔

پاکستان ہاکی

ورلڈکپ 2018 میں پاکستان گروپ ڈی میں شامل ہے، اس میں چار بار کی عالمی چیمپئن پاکستان، تین مرتبہ کی چیمپئن ہالینڈ، دو بار کی عالمی چیمئین جرمنی اور ملائیشیا کی ٹیمیں شامل ہیں۔

میگا ٹورنامنٹ میں پاکستان اپنا دوسرا میچ  پانچ دسمبر کو ملائیشیا کے خلاف کھیلے گا جب کہ قومی ٹیم اپنے پہلے میچ میں جرمنی سے شکست کھا چکی ہے۔

پاکستان 1971، 1978،1982 اور 1994 میں ورلڈ کپ کا فاتح رہا ہے۔ اولمپکس میں کوالیفائی کرنے کے لیے قومی ٹیم کیلئے ٹورنامنٹ کی ٹاپ 8 ٹیموں میں آنا لازمی ہے۔

پاکستانی اسکواڈ میں عمران بٹ، مظہر عباس، عرفان سینئیر، مبشر علی، علیم بلال، فیصلقدیر، عماد بٹ، توثیق ارشد، راشد محمود، تصور عباس، اعجاز احمد، عمر بھٹا، عرفان جونیئیر، رضوان سینئیر،علی شان، ابو بکر، محمد عتیق اور زبیر شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں