فورسز کی کامیاب کارروائی میں 6 مغوی بازیاب، دہشت گرد ہلاک

وطن کی خاطر لڑنے والوں میں سے پاکستان کا کونسا نمبر ہے؟رپورٹ جاری

فوٹو: فائل


راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی کرتے ہوئے چھ مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرا لیا جب کہ مطلوب دہشت گرد حاکم مارا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ بیان کے مطابق آپریشن رد الفساد کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے چھ مغویوں کو بازیاب کرا لیا ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں نے اپنے مذموم مقاصد کے لیے چھ معصوم شہریوں کو یرغمال بنا رکھا تھا تاہم آپریشن کے دوران مارے جانے والا دہشت گرد حاکم خود کار اسلحہ اور گرنیڈ سے لیس تھا۔

آپریشن کے دوران چار سیکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں