یاسر شاہ کی گیند بازی، دنیائے کرکٹ تعریف کیے بغیر نہ رہ سکی


پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے مایہ ناز لیگ اسپنر یاسر شاہ کی تعریف شائقین کرکٹ کے ساتھ ساتھ سابق ٹیسٹ کرکٹرز بھی کر رہے ہیں۔

آسٹریلوی لیجنڈ سابق لیگ اسپنر شین وارن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں یاسر شاہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان  کی اسپن بولنگ سے بہت متاثر ہوا اور بے حد خوشی ملی، ایسے ہی بولنگ کرواتے رہیں اور مزید کامیابیاں سمیٹتے رہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یاسر شاہ نے پہلی اننگز میں زبردست بولنگ کرواتے ہوئے ایک بہترین اسپیل کیا، بہت اعلیٰ، ایسے ہی صبر کے ساتھ بولنگ کرواتے رہیں۔

افغانستان کے لیگ اسپنر راشد خان نے بھی ٹوئٹ کےذریعے یاسر شاہ کی عمدہ کارکردگی کی تعریف اور انہیں مبارکباد پیش کی۔

پاکستان کے سینئر بلے باز اور سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب ملک نے میچ کی جیت میں اہم کردار کرنے پر یاسر شاہ اور حسن علی کی باؤلنگ کو سراہا جبکہ عمدہ بیٹنگ کرنے پر حارث سہیل اور بابر اعظم کی تعریف کی۔

یاد رہے دونوں بلے بازوں نے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں سنچری اسکور کی تھی۔


متعلقہ خبریں