اسلام آباد ایئرپورٹ پر منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام

ترکی میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی وطن آمد

فوٹو: فائل


اسلام آباد: محکمہ کسٹمز نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

ہم نیوز کے مطابق کویت کے سفارتی اہلکار خالد الباسط سے سامان کی تلاشی کے دوران 46,500 ڈالرز برآمد کر لیے گئے۔

خالد الباسط پرواز کیو یو 206 سے کویت جارہا تھا۔

کسٹمز حکام نے خالد الباسط کو طیارے سے آف لوڈ کرکے کرنسی قبضے میں لے لی۔

واضح رہے تین روز قبل بھی اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرمنشیات اسمگلروں کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا تھا۔

ایئرپورٹ سیکیورٹی فورسز(اے ایس ایف) نے کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی خاتون سمیت چار افراد گرفتار کیے تھے۔

اے این ایف کی کارروائی، کروڑوں مالیت کی ہیروئن برآمد

اینٹی نارکوٹک فورس (اے این ایف) نے بھی اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں مالیت کی ہیروئن برآمد کر لی اور بیرون ملک منشیات سمگل کرنے والے گروہ کا اہم سرغنہ گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر کے رہائشی شبیر سے 4 کلو 250 گرام آئس ہیروئن برآمد کی گئی، ملزم نے ہیروئن ٹرالی بیگ میں چھپا رکھی تھی۔

شبیر قطر ایئرلائن کی پرواز کیو آر 615 سے کویت براستہ دوحا جارہا تھا۔ اے این ایف نے ملزم کو اے این ایف سیل منتقل کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔


متعلقہ خبریں