ملک کے وسطی اور بالائی علاقوں میں بارش کا امکان

فوٹو: فائل


اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو روز کے دوران ملک کے اکثر بالائی اور وسطی علاقوں میں مطلع ابرآلود ہنے کا امکان ہے۔

منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

صوبائی دارالحکومت میں موسم جزوی ابرآلود رہے گا۔ ماہرین نے موسمیات نے آئندہ دو روز کے دوران ہلکی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

گلگت بلتستان، کشمیر اور خیبرپختونخوا کے علاقے میں سردی اور خشکی کی لپیٹ میں رہیں گے جب کہ آئندہ دو روز میں ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔

پنجاب اور سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ شہر لاہور میں صبح کے وقت ہلکے بادل چھا جانے سے سردی میں اضافہ دیکھنے میں آیا، ماہرین موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں لاہور کا موسم جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ سب سے زیادہ سردی سکردو میں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی 05 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 

 


متعلقہ خبریں