اسلام آباد ایئرپورٹ سے منشیات اسمگلروں کا بڑا نیٹ ورک گرفتار

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرمنشیات اسمگلروں کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا، ایئرپورٹ سیکیورٹی فورسز(اے ایس ایف) نے کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی خاتون سمیت چار افراد گرفتار کرلیے۔

ہم نیوز کے مطابق مسقط جانے والی پرواز ڈبلیو وائی 346 سے عارف شاہ اور گل زائد شاہ نامی ملزمان کو  گرفتار کیا گیا، گل زاہد سے 1,600 اور عارف شاہ سے 866 گرام آئس ہیروئین برآمد کی گئی۔

دوسری جانب دبئی سے ایمریٹس ایئرلائین کی پرواز ای کے 614 کے ذریعے آنے والی غیر ملکی خاتون کو بھی گرفتار کر لیا گیا، کینیا کی شہری ڈیانا سے 1,838 گرام کوکین برآمد کی گئی۔

ذرائع کے مطابق دبئی جانے والے فضل حق کے سامان سے 1,500 گرام منشیات برآمد ہوئی۔

اے ایس ایف نے چاروں ملزمان کو اینٹی نارکوٹک فورسز( اے این ایف)کی حراست میں دے دیا جنہیں تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں