قونصلیٹ حملے میں جاں بحق باپ بیٹے کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

قونصلیٹ حملے میں جاں بحق باپ بیٹے کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی | urduhumnews.wpengine.com

فوٹو: ہم نیوز


کوئٹہ: چینی قونصلیٹ پر دہشت گرد حملے کی زد میں آکر جاں بحق ہونے والے باپ بیٹے کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔ نماز جنازہ میں عزیزو اقارب سمیت اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

کوئٹہ میں  پشتون آباد خوشحال روڈ کے رہائشی دونوں باپ بیٹے کو مشرقی بائی پاس قبرستان میں دفن کیا جائے گا۔

مقتولین کی میتیں آج صبح ہی کراچی سے کوئٹہ پہنچائی گئی تھیں۔ میتیں پہنچنے پر مقتولین کے رشتہ دار اور عزیز واقارب سمیت اہل علاقہ میں شدید غم پایا جارہا ہے۔

حاجی نیاز محمد اور انکا بیٹا ظاہر شاہ جمعہ کے روز ویزا لگوانے کے لیے کراچی میں موجود چینی قونصلیٹ گئے تھے اور دہشت گردوں کے حملے میں جاں بحق ہو گئے۔

حاجی نیاز محمد گزشتہ 25 سال سے کپڑے کا کاروبار کر رہا تھا اس مقصد کے لیے چین آتا جاتا تھا۔ چینی قونصلیٹ پر حملے میں دو پولیس اہلکار بھی شہید ہوئے تھے تاہم عملہ بالکل محفوظ رہا۔

 


متعلقہ خبریں