پیراگون سٹی اسکینڈل: قیصر امین بٹ کا جسمانی ریمانڈ منظور

پیراگون سٹی اسکینڈل: قیصر امین بٹ کا جسمانی ریمانڈ منظور | urduhumnews.wpengine.com

فائل فوٹو


لاہور: عدالت نے پیراگون سٹی کے ڈائریکٹر قیصر امین بٹ کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا ہے۔

لاہور کی احتساب عدالت میں نیب کی جانب سے قیصر امین بٹ کو جسمانی ریمانڈ کے حصول کے لیے پیش کیا گیا تھا۔ احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن نے معاملے کی سماعت کی۔

نیب پراسیکیوٹر وارث علی جنجوعہ نے عدالت کو بتایا کہ قیصر امین بٹ پیرا گون ہاؤسمگ سوسائٹی کے ڈاریکٹر رہے جنہوں نے ندیم ضیاء کے ساتھ مل کر ایل ڈی اے سے منظور نہیں کروائی۔

وارث علی جنجوعہ کی جانب سے بتایا گیا کہ ندیم ضیاء جو کہ پیرا گون کے ڈائریکٹرز میں سے ہے وہ اپنے بیٹے اور باقی فیملی ممبر کے اکاؤنٹ میں ڈاریکٹ پیسے بھیجتا ہے۔

احتساب عدالت کو بتایا گیا کہ 7000 ہزار کینال ہر گز منظور نہیں کروائی گئی، نیب کی جانب سے بتایا گیا کہ ملزم کو سکھر سے 16 نومبر کو گرفتار کیا گیا اور 18 تاریخ کو انوسٹی گیشن کا آغاز کیا گیا۔

نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے قیصر امین بٹ کے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جسے منظور کرلیا گیا۔


متعلقہ خبریں