مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی جاری، دو نوجوان شہید

فوٹو: فائل


سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی تھم نہ سکی، ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 کشمیری شہید ہو گئے۔

کشمیری میڈیا کے مطابق جوانوں کو سرچ آپریشن کی آڑ میں شہید کیا گیا۔ نوجوانوں کی شناخت یاور وانی اور نواز وانی کے نام سے ہوئی ہے۔

ضلع بھر میں نوجوانوں کے شہادت کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے، علاقے سے انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہو گئی ہے۔

اس سے قبل اگست میں بھی ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج نے مبینہ مقابلے میں 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق رواں سال جولائی میں قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں  21 کشمیریوں کو شہید جبکہ 310 کو زخمی کیا، جن پر پیلٹ، گولیوں اور آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق جولائی میں حریت رہنماؤں سمیت 169 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ قابض فوج نے محاصروں کے دوران 46 گھروں کو تباہ بھی کیا۔

 


متعلقہ خبریں