کراچی کی سیکیورٹی صورتحال کو مزید بہتر بنائیں گے، آرمی چیف


کراچی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کراچی قومی معیشت میں انجن کی حیثیت رکھتا ہے، ہم اس کی سیکیورٹی کو مزید بہتر بنائیں گے تاکہ یہاں کاروباری سرگرمیاں مثبت انداز میں جاری رہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہفتے کے روز آرمی چیف نے پاکستان سندھ رینجرز ہیڈ کواٹرز کا دورہ کیا جس کے دوران انہیں صوبے کی سیکورٹی کی صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے صوبے میں امن و امان کے قیام کے حوالے سے رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کردار کو سراہا۔

اس موقع پر کمانڈر کراچی کورپس لیفٹینیٹ جنرل ہمایوں عزیز بھی آرمی چیف کے ہمراہ موجود تھے۔


متعلقہ خبریں