تھریسامے کے قافلے کو گاڑی نے ٹکر مار دی


مونس: بیلجیئم میں وزیر اعظم چارلس مچل اور تھریسامے کے قافلے کو گاڑی نے ٹکر مار دی۔

روسی میڈیا کے مطابق حادثہ بیلجیئم کے شہر مونس میں پیش آیا، واقعہ میں دو پولیس اہلکار زخمی  ہوگئے ہیں۔

روسی میڈیا نے بتایا کہ دونوں رہنما ایک تقریب میں شرکت کے لیے جا رہے تھے جس کے دوران یہ واقعہ پیش آیا۔

تھریسامے جنگ عظیم اول کے سو برس مکمل ہونے پر منعقد تقریبات میں شرکت کے لیے بیلجیئم کے دورے پر تھیں جبکہ جس کے بعد انہیں فرانس میں تقریبات میں شرکت کے لیے جانا تھا۔


متعلقہ خبریں