ہم مصالحہ فیسٹیول کا آغاز کل سے ہوگا



لاہور: ہم مصالحہ فیملی فیسٹیول کا آغاز کل سے لاہور کے ایکسپو سینٹر میں ہورہا ہے جو اتوار گیارہ نومبر تک جاری رہے گا۔

اس فیسٹیول میں ناصرف مختلف قسم کے کھانوں کے اسٹالز لگائے جاتے ہیں جبکہ بچوں کے لیے بھی دیگر قسم کی دلچسپ سرگرمیوں کا انعقاد کیا جاتا ہے اور شرکا کو ان کے پسندیدہ شیفس کے ساتھ کوکنگ کے مواقع بھی ملیں گے۔

اور یہ ہی نہیں اس رنگا رنگ ایونٹ میں چھوٹے پیمانے پر لوکل بزنس کرنے والوں کے لیے بہت مواقع ہوتے ہیں کیونکہ اس میں عوام کی بڑی تعداد شرکت کرتی ہے۔

اس مرتبہ فیسٹیول کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں لائیو کنسرٹ کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے جس میں گلوکارعاصم اظہر شرکت کریں گے۔

اس فیسٹیول کا انعقاد  سال میں دو مرتبہ  کیا جاتا ہے۔ یہ عمومی طور پر ایک مرتبہ کراچی اور ایک مرتبہ لاہور میں منعقد کیا جاتا ہے۔

جہاں ہم مصالحہ اپنے لذیز کھانوں کی ترکیبوں کے لیے مشہور ہے اسی طرح ہم مصالحہ فیسٹیول اپنے لذیز کھانوں کے لیے مشہور ہے۔

تقریب میں ویسے تو لذیز کھانوں پر کی فوکس کیا جاتا ہے لیکن اس میں کئی اور سرگرمیاں بھی ہوتی ہیں۔

فیسٹیول میں موسیقی کی تقریبات، بچوں کے لیےکھیل کود کا سماں اور بڑوں کے لیے بھی گفتگو اور کوکنگ کے مواقع فراہم کیے جاتے ہیں۔

اس لحاظ سے یہ کہا جاسکتا ہے کہ مصالحہ فیملی فیسٹیول میں سب کے لیے کچھ نہ کچھ ہے۔


متعلقہ خبریں