کراچی میں ٹریفک جام ، عوام کو سخت مشکلات کا سامنا

آئی جی سندھ کا ٹریفک کی روانی کے لیے فوری اقدامات کرنے کا حکم


کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں بدترین ٹریفک جام کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔ شام کے وقت گھروں واپس لوٹنے والے شہری گھنٹوں ٹریفک جام میں پھنسے رہے۔

صورتحال کے پیش نظر آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام نے ڈی آئی جی ٹریفک کو کراچی میں ٹریفک کی روانی کے لیے فوری اقدامات کرنے کا حکم دیا۔

ڈاکٹر سید کلیم امام نے یہ بھی ہدایت کی تھی کہ شہریوں کو آگاہی کے لیے بھی خاطر خواہ اقدامات کیے جائیں تا کہ ٹریفک کا دباؤ زیادہ ہونے کی صورت میں شہری خود ہی متبادل راستوں کا رخ کریں۔

آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ ٹریفک کے مسائل کے حل کے لیے زونل ڈی آئی جیز ٹریفک پولیس سے ہر ممکن تعاون کو یقینی بنایا جائے۔ ڈاکٹر سید کلیم امام نے بھی ہدایت کی کہ ٹریفک جام سے متاثرہ سڑکوں پر سیکیورٹی اقدامات مزید ٹھوس بنائے جائیں۔


متعلقہ خبریں