نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان


نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے جس کی قیادت سرفراز احمد کررہے ہیں۔

آل راؤنڈر عماد وسیم کی ون ڈے اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے جبکہ اوپننگ بلے باز امام الحق بھی فٹ ہونے کے بعد اسکواڈ میں شامل کر لیے گئے تاہم فاسٹ بولر محمد عامر ون ڈے ٹیم میں جگہ بنانے میں پھر ناکام رہے۔

15 رکنی ون ڈے اسکواڈ میں فخر زمان، محمد حفیط، امام الحق، بابر اعظم، شعیب ملک، آصف علی، حارث سہیل، سرفراز احمد، عماد وسیم، فہیم اشرف، شاداب خان، حسن علی، جنید خان، شاہین شاہ آفریدی اورعثمان خان شنواری ٹیم میں شامل ہیں۔

عماد وسیم اور محمد حفیظ ایشیا کپ میں قومی ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔

خیال رہے کہ محدود اوورز کی کرکٹ میں پاکستانی ٹیم کی حالیہ کارکردگی انتہائی شاندار رہی ہے اور توقع ظاہر کی جارہی ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں بھی گرین شرٹس شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

پاکستان نے حال ہی میں آسٹریلیا کو ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست دی ہے جبکہ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی قومی ٹیم کامیاب رہی تھی۔


متعلقہ خبریں