اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام ایرانی عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پر گہرے افسوس اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے پر پاکستان کو شدید صدمہ پہنچا ہے۔ اور وہ ایرانی قیادت اور عوام سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔
انہوں نے بین الاقوامی قوانین اور تسلیم شدہ اصولوں کی مبینہ خلاف ورزی پر بھی تشویش ظاہر کیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ یہ ایک مسلمہ اصول ہے کہ سربراہان مملکت کو نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے۔ اور ایسے اقدامات خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حملوں پر ہر پاکستانی رنجیدہ ، مظاہرین صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں ، وزیر داخلہ
انہوں نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور بین الاقوامی برادری سے ذمہ دارانہ کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
