بلوچستان میں جلسوں اور انتخابی اجتماعات پر پابندی عائد


بلوچستان میں نگراں حکومت نے جلسوں اور انتخابی اجتماعات پر پابندی عائد کردی۔

نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کوئٹہ میں سکیورٹی تھریٹ کے حوالے سے ٹوئٹر پر پیغام دیا کہ کوئٹہ میں خاتون خودکش حملہ آور کی موجودگی کا تھریٹ الرٹ موجود ہے۔

لاہور سے ن لیگی امیدوار شیخ روحیل اصغر کی کارکن سے تلخ کلامی، تھپڑ مارنے کی ویڈیو وائرل

صوبائی وزیر نے کہا کہ تھرٹ الرٹ کے پیش نظر عوامی جلسوں اور انتخابی اجتماعات پر پابندی عائد کردی گئی۔

انکا مزید کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں اور امیدواروں پر زور دیا گیا کہ وہ اپنی میٹنگز گھر کے اندر کریں، حکومت بلوچستان انتخابی مہم کی ضرورت کو تسلیم کرتی ہے لیکن عوامی تحفظ اولین ترجیح ہے۔


متعلقہ خبریں