واٹربورڈ کے وفاق پر19 ارب سے زائد کے واجبات

وفاقی پر واٹربورڈ کے واجبات 19 ارب روپے سے تجاوز|humnews.pk

اسلام آباد: وفاقی حکومت پر واٹربورڈ کے واجبات 19 ارب روپے سے تجاوز کرگئے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق مختلف وفاقی اداروں پر صرف پانی کی مد میں آٹھ ارب روپے واجب الادا ہیں۔ اس کے علاوہ پاکستان اسٹیل پر 4117.68 روپے، پاک پی ڈبلیو ڈی واٹر بورڈ  پر 962 ملین اور سول ایوی ایشن کے ذمے 243.03 ملین روپے واجب الادا ہیں۔

ہاکی کلب کے ذمے 32 ارب روپے، پرنٹنگ کارپوریشن پر33.60 ملین اور پاکستان پوسٹ آفس کو 53.47 ملین روپے واٹر بورڈ کو ادا کرنے ہیں۔

اسی طرح پاکستان ریلوے پر بھی واٹربورڈ کے 166.22 ملین روپے واجب الادا ہیں.

وفاقی اردو یونیورسٹی، پاکستان ہاؤسنگ اسکیم  اور مشن ٹول فیکٹری سمیت دیگرادارے بھی واٹر بورڈ کے نادہند میں شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں