خانیوال میں شہید کانسٹیبل کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی


خانیوال: پولیس مقابلے میں شہید ہونے والے کانسٹیبل محمد اقبال کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کر دی گئی۔

نماز جنازہ سے پہلے شہید اہلکار کو پولیس گارڈز کی جانب سے سلامی پیش کی گئی۔

کانسٹیبل محمد اقبال کی نماز جنازہ میں ریجنل پولیس آفیسر(آر پی او) ملتان شاہ رخ ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر(ڈی پی او) فیصل مختار اور ڈپٹی کمشنر(ڈی سی) اشفاق احمد سمیت سینکٹروں پولیس اہلکاروں اور سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی۔

نماز کے بعد ڈی پی او فیصل مختار نے شرکا سے خطاب کیا اور کہا کہ شہید کانسٹیبل اقبال کی قربانی کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ محمد اقبال شہید نے شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کیا۔

اس موقع پر پاکستان پولیس کی ذمہ داریوں کی مناسبت سے بات کرتے ہوئے ان کا کا کہنا تھا کہ پولیس کا ہر سپاہی ملک وقوم کی خاطر ہمہ وقت جان نثار کرنے کو تیار ہے۔

نمازِ جنازہ کے بعد شہید کے بلند درجات کے لیے دعا کی گئی۔ پولیس لائن میں شہید کانسٹیبل کو خراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔


متعلقہ خبریں